لاہور۔16جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں جمعرات کو ملاقات کی ۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل پٹھانی کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالحمید کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد مشتاق کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ریٹائرڈ مرحوم کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ سب انسپکٹر طاہر سلیم کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔
کانسٹیبل محمد عثمان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔