ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز درمیان ایم او یو سائن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔ منگل کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سعید احمد بھلی اور سیکرٹری چوہدری شہباز شمس اور دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سیالکوٹ کی انتظامیہ نے

سیالکوٹ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔ منگل کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سعید احمد بھلی اور سیکرٹری چوہدری شہباز شمس اور دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سیالکوٹ کی انتظامیہ نے ایم او یو پر دستخط کئے جس کے تحت وکلاء کے بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 30 فیصد خصوصی رعایت ہوگی۔

صدر سعید احمد بھلی اور سیکرٹری چوہدری شہباز شمس نے کہا کہ وکلاء کے بچوں کی تعلیمی سہولیات کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سیالکوٹ کے ساتھ ایم او سائن کو ایک مثبت مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو علمی سال قرار دیا ہے جس کے تحت وکلاء اور ان کی فیملیز کے لئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔