ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پولیس سیالکوٹ نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی

84
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

سیالکوٹ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں پولیس نےجنرل پریڈ کا انعقاد کیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پولیس سیالکوٹ نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے جنرل پریڈ میں شرکت کی۔

ڈی ایس پی اے وی ایل ایس ہیڈ کوارٹر پولیس ملک خلیل نے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی،پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کا ٹرن آئوٹ چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھتی ہے۔جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے۔