ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرسہیل اسلام بلوچ کے ہمراہ کژہ میرزئی میں نئے تعمیر شدہ بنیادی صحت مرکز بی ایچ یو کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کے تمام شعبہ جات، وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور ادویات کے سٹور کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر ساگر کمار کا کژہ میرزئی میں نئے تعمیر شدہ بی ایچ یو کا معائنہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرسہیل اسلام بلوچ کے ہمراہ کژہ میرزئی میں نئے تعمیر شدہ بنیادی صحت مرکز بی ایچ یو کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کے تمام شعبہ جات، وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور ادویات کے سٹور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، فرنیچر، طبی آلات کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نئے بی ایچ یو کو جلد از جلد فعال کر کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کزہ مرزئی میں نئے بی ایچ یو کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ بلڈنگ کی تکمیل کے بعد عملے کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فورا میسر آ سکے۔ڈی ایس ایم سہیل اسلام بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو بی ایچ یو کی تعمیر اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایچ یو کی تکمیل سے کزہ مرزئی اور گرد و نواح کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بی ایچ یو کے اطراف کی صفائی، پانی و بجلی کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔







