ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، نیو بلاک کے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا

81
Punjab Govt

ملتان ۔ 15 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کے وژن کے تحت شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور نیو بلاک کے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔

ایکسیئن بلڈنگز محمد حیدر نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے نئے وارڈز کا تفصیلی دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کے نیو بلاک میں پیڈ سرجری اور ایمرجنسی کی تمام سہولیات موجود ہیں ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔