ڈی پی او مہمند رضا محمد کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہمند کے اعزاز میں الوداعی تقریب
پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):ڈی پی او مہمند رضا محمد کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تر جمان مہمند پولیس کے مطابق تقریب میں ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن، ڈی پی او مہمند رضا محمد ، ایس پی انویسٹی گیشن مہمند زاہد عالم، ایس پی سی ٹی ڈی قاضی عصمت، 205 ونگ کمانڈر جہانگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیاقت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او مہمند نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن کے ساتھ قریبی اور موثر رابطے کے باعث متعدد عوامی و انتظامی امور کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خدمات عوامی خدمت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر ہیں۔
ایس پی سی ٹی ڈی قاضی عصمت نے بھی ڈپٹی کمشنر یاسر حسن کی انتظامی صلاحیتوں اور ضلع مہمند میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی قائم رہی اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر مہمند نے تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او مہمند اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ تعیناتی سول انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او مہمند، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی ٹریفک لوئر اور دیگر افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مہمند کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔









