ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت سرکاری واجبات کی وصولی،پرائس کنٹرول،ستھراپنجاب کے حوالے سے جائزہ اجلاس

230
Price control
Price control

سرگودہا۔13جون (اے پی پی):سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو زرعی انکم ٹیکس کرنٹ کی 30جون تک سو فیصد وصولی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اُنہوں نے ستھرا پنجاب کی ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں انجام دی گئی سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فیلڈ سٹاف کو متحرک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریکنگ میں تنزلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

نیز صفائی فیس وصولی کے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے ہوئے کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نان اور روٹی کی قیمت اور وزن کے علاؤہ دیگر اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر وقت فیلڈ میں موجود رہنے چاہیے۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے دیگر نکات پر ایک ہفتہ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل،چیف آفیسر ایجوکیشن،چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابرشہزاد رانجھاء اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے علاؤہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔