ڈیر ہ اسماعیل خان،مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، 19افراد جاں بحق، 10زخمی ہوگئے 

ڈیرہ اسماعیل خان میں بس حادثہ،19 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

ڈیر ہ اسماعیل خان۔3جولائی (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ژوب روڈ بین الصوبائی شاہراہ پرراوالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، 19افراد جاں بحق، 10زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122ڈیرہ اور ژوب کی مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 4 جاں بحق افراد کی نعشیں اور 10 زخمی کا تعلق ژوب جبکہ دیگر جاں بحق کوئٹہ، عبدالوارث ولد سراج الدین سکنہ ضلع پشین، ھومانی ولد حنر گل سکنہ ہری پور، ادریس سکنہ زیارت بلوچستان، عزیز اللہ ولد امین اللہ سکنہ ہری پور، حضرت (افغان مہاجر)سکنہ مانسہرہ، فدا محمد سکنہ قلعہ عبداللہ، انور الحق سکنہ کوئٹہ سٹی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ اورنگزیب ولدنقیب اللہ سکنہ گلستان کاکڑ، مبارک ولد محمد علی سکنہ سکردو، عبدالحق ولد نامعلوم سکنہ چکوال پنجاب، ناظر ولد اکبر سکنہ نامعلوم، شاہد اللہ ولد عبدالحق سکنہ گلگت بلتستان، عبدالغنی ولد نور الحق سکنہ پشین، نوید ولد محمد طاہر سکنہ لورا لائی، عبدالفتح ولد یارمحمد سکنہ توفتہ، سردار محمد ولد رضا محمد سکنہ نامعلوم اور شاہ محمد ولد ایوزئی سکنہ نامعلوم زخمی ہوئے۔

ریسکیو1122ڈیرہ کے ترجمان اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوڈیرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکمال شاہ کی ہدایات پرریسکیو1122اسٹیشن55کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ریسکیوبلوچستان کی ٹیموں کے ہمراہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ،تاہم بلوچستان کی سرحد کے قریب ہونیوالے حادثہ میں قریب ترین ہسپتال ضلع ژوب میں تمام زخمیوں کو ژوب ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

حادثہ میں جاں بحق 4 افراد کی نعشوں اور 10 زخمیوں کو ژوب جبکہ دیگر جاں بحق15افراد کی نعشوں کو ریسکیو1122ڈیرہ نے مغل کوٹ منتقل کر دیا جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔ المناک حادثہ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عنایت اللہ وسیم کی ہدایات پر تحصیل درازندہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تحصیل انتظامیہ کو جاں بحق افراد کی نعشوں کی منتقلی میں لواحقین کی ہرممکن امداد اور سہولیات فراہمی کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔