اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر خود سے کوئی دوا استعمال نہ کریں بالخصوص وہ دوا ئیں جو خون پتلا کرتی ہوں، ڈینگی کا پھیلاؤ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔
بدھ کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے کے بعد خود سے دوا نہ لیں بلکہ ڈاکٹر کو فوری طور پر چیک کرائیں اور ایسی ادویات جو خون پتلا کرتی ہوں ان کا استعمال نہ کریں جس طرح اسپرین یا بروفین۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ مچھروں کے کاٹنے سے ہوتا ہے، بہت اہم ہے کہ ہم اپنے آپ کو بچانے کے لیے وہ اقدامات کریں جن میں ہم اپنے آپ کو مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی خیال کریں کہ گھر کے اردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں