ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز ملتوی

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز ملتوی اور نئی تاریخ کے مطابق اب25جنوری سے دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد مےں ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ٹرائلز کے دوسرے مرحلے مےں 4 قومی کھلاڑی محمد عابد علی اکبر، عابد …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز ملتوی اور نئی تاریخ کے مطابق اب25جنوری سے دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد مےں ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ٹرائلز کے دوسرے مرحلے مےں 4 قومی کھلاڑی محمد عابد علی اکبر، عابد مشتاق، ےاسر حان اور مزمل مرتضی کو مدعو کےا گےا ہے، مزمل مرتضیٰ دبئی میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا جس کی بنا پر ٹرائلز ملتوی کئے گئے ہیں، ٹرائلز میں سے دو کھلاڑیوںکا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا ہے وہ ڈائریکٹ ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Leave a Reply