ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس،47 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

لاہور۔9جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے لیے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سپیشل برانچ اسماعیل الرحمن، اے آئی جی …

لاہور۔9جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے

جس کے تسلسل میں جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے لیے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سپیشل برانچ اسماعیل الرحمن، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں 90 سے زائد جونیئر کلرکس کے کیسز زیر غور لائے گئے جن میں سے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 47 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے کلرکس کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید تندہی، لگن اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر اور ملازم کے کیریئر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ کارکردگی، سینیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ترقی پانے والوں میں حسیب ریاض،مدثر غفور، وسیم اشرف، مبشر وکیل، رئیس احمد،سجاد حسین،علی عباس، طیبہ جبیں، محسن رضا، احمد علی، عقیل حسن، محمد شکیل، نوید انجم، شاہد حسین، فیصل زمان، محمد احسان، فداحسین، امجد علی، عبدالماجدستار، حسنین حیدر،معراج خالد، سید زید علی شاہ، عبداللہ احمد، معظم علی، اکمل فہیم، بختاور طارق، محمد صدیق، ذوالکیف احمد خان، محمد شاہد، محمد سجاد الحسن، احسان اللہ، محمد قدوس قدیر احمد، جہانزیب خان نیازی، سید ذوہیب علی بخاری، محمد وقاص سیال، عاکف ارشاد،سید عمران ہادی شاہ،محمد اسلم، خاور نعیم بٹ، کاشف محمود، خرم ظفر بٹ، محمد خان، شیرمحمد خان، وسیم عباس، شفقت اختر، محمد محسن نوید اور دلاور علی شامل ہیں۔