ڈی سی چارسدہ کی زیر صدارت اجلاس ،محکمہ تعلیم کے ماہانہ کارکردگی کاجائزہ

پشاور۔27جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران سمیت تمام سرکل ایس ڈی اوز اور اے ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ڈی سی نے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

اجلاس میں ڈی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے مرد و خواتین ایس ڈی اوز اور سرکل اے ایس ڈی اوز کو توصیفی سرٹیفکیٹس دیئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے اجلاس کے شرکا کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکر دگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ تمام طلباو طالبات کو معیاری تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسرہوسکے ۔