ڈی سی چارسدہ کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسنیشن مہم کے اہداف کا جائزہ لیا گیا

پشاور۔10فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی زیر صدارت جاری کورونا ویکسنیشن مہم کے اہداف کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اہلکار وں کو کورونا ویکسنیشن کے مکمل اہداف حاصل کرنے کے لئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ تعین کردہ اہداف کا سو فیصد حصول ممکن ہو سکے ۔

اجلاس میں ڈی سی کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسنیشن مہم کے پہلے ہفتے میں کورونا کی پہلے خوراک کے لئے 81949ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس میں97فیصد ہدف یعنی 79761افراد کی ویکسنین مکمل کر لی گئی، دوسری خوراک کے لئے 41874ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس میں 84فیصد ہدف یعنی34974ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ضلع بھرمیں یکم فروری سے کورونا ویکسنیشن مہم شروع کی گئی ہے جو کہ 14فروری تک جاری رہےگی۔ مہم کی کامیابی کے لئے 66 فکسڈ ٹیمیں اور 253آئوٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین لگا رہی ہیں ۔