اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ 10 سال کے دوران کارپٹس کی ملکی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال 2005-06ءکے دوران کارپٹس کی برآمدات کا حجم 278 ملین ڈالر تھا جوگزشتہ مالی سال کے دوران 97.68 ملین ڈالر تک کم ہو گیا اسی طرح برآمدات کا حجم بھی 24 لاکھ 93 ہزار مربع میٹر سے کم ہو کر 19 لاکھ …
کارپٹس کی ملکی برآمدات میں 10 سال کے دوران 50 فیصد سے زائد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ 10 سال کے دوران کارپٹس کی ملکی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال 2005-06ءکے دوران کارپٹس کی برآمدات کا حجم 278 ملین ڈالر تھا جوگزشتہ مالی سال کے دوران 97.68 ملین ڈالر تک کم ہو گیا اسی طرح برآمدات کا حجم بھی 24 لاکھ 93 ہزار مربع میٹر سے کم ہو کر 19 لاکھ 22 ہزار مربع میٹر ہو گیا اور اس میں 22.90 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹوں میں پاکستانی کارپٹس کا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ پاکستان کارپٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کارپٹ سازی کی تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار لومز کام کر رہی ہیں۔








