کرکٹ ایک مشترکہ جذبہ ہے جو پاکستان اورانگلینڈدونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کومضبوط کرتا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ ایک مشترکہ جذبہ ہے جو پاکستان اورانگلینڈدونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کومضبوط کرتا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنا بہت اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک مشترکہ جذبہ ہے جو ہمارے دونوں ممالک کو قریبی رشتے میں منسلک کرتاہے۔ انہوں نے پہلا ٹیسٹ جیتنے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ حقیقی فاتح شاندار کھیل تھا۔