کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کاترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا ۔

منگل کو جاری پیغام میں انہوں نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے نقصان اور املاک کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم اس سانحہ اور دکھ کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زلزلے میں جاں بحق ہونے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل اور زخمیوں کو صحت عطا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔