کمسن لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث ایس ایچ او معطل

105

قصور۔ 29 جولائی (اے پی پی):نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چونیاں ابرار جمیل کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک کمسن لڑکی کی طرف سے ایس ایچ او چونیاں پر زیادتی کے الزام کے معاملے پر ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا نے سخت نوٹس لے لیا۔

ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا نے ابرار جمیل خان کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ معاملہ کی ریگولر انکوائری اب ایس پی انویسٹی گیشن قصور کریں گے ۔