کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا سی سی پی انکوائری کے نتائج اور جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

166
پاکستان مسابقتی کمیشن نے ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ کی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں انضمام کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے آرڈر کے خلاف این ایف سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے دائر اپیل میں سی سی پی انکوائری کے نتائج کو برقرار رکھا ہے۔

این ایف سی سوسائٹی کے مکینوں نے 2016 میں سی سی پی سے شکایت کی کہ انہیں کیبل ٹیلی ویژن کے معاملے میں انتخاب کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ واحد کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک یعنی ایم سی نیٹ ورکس کو سبسکرائب کریں۔

سی سی پی آرڈرنے این ایف سی ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرنے،واحد کیبل سروس فراہم کرنے والے کے ساتھ دوسرے کیبل فراہم کرنے والوں کے مُقابلے میں امتیازی سلُوک کرنے اور رہائشیوں کے انتخاب کو محدود کرنے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے سی سی پی انکوائری کے نتائج کو برقرار رکھا البتہ این ایف سی سوسائٹی کے تعمیل پر مبنی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانے کوپانچ لاکھ روپے کر دیا۔