کوہاٹ ، تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد 52 ہوگئی

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):کوہاٹ کے سیاحتی مقام تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ4 زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ مزید بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔کوہاٹ کے سیاحتی مقام تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے کے واقع میں مقامی دینی مدرسہ کے اب تک 52 بچوں کے لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔

حادثہ میں زخمی ہوئے والے بچوں 4 بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مزید لاشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن میں پاک فوج ، پاک نیوی اور آرمی کمانڈوز کے غوطہ غور حصہ لے رہے ہیں ۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق سرچ آپریشن میں کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، نوشہرہ اور پشاور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دوسری طرف حادثہ میں جاں بحق ہونے والے31 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔