کھاد کی زائد قیمت پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں، ایک ڈیلر گرفتار، 200بوریاں کھاد برآمد

110
fertilizers
fertilizers

اوکاڑہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع)اوکاڑہ محمد اعجاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت اوکاڑہ و دیپال پور نے ضلع بھر میں یوریا کھاد کی زائد قیمت پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے سات کھاد ڈیلرز کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروادیں اور ایک کھاد ڈیلر کو یوریا کھاد بلیک کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کروا دیا اور ذخیرہ کی گئی یوریاکھادکے200بیگز اپنے قبضے میں لیتے ہوئے کاشتکاروں کوسرکاری نرخوں پرفروخت کروادیا۔ ایک ہفتے میں محکمہ زراعت کے فرٹیلائزر انسپکٹرز نے مجموعی طور پر سرکاری ریٹ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پر 16 کھاد ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کروائے۔