کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 19 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ماہ ستمبر کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 19 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران کھیلوں کی برآمدات کا حجم 2.604 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال میں …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں ماہ ستمبر کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 19 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2015ءکے دوران کھیلوں کی برآمدات کا حجم 2.604 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال میں ستمبر 2016ءکے دوران کھیلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 2.108 ارب روپے تک کم ہوگیا اس طرح ستمبر 2015ءکے مقابلہ میں ستمبر 2016ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمد میں 19.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

Leave a Reply