پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے اصل ایوارڈ کے حقدار یہی صحافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جرنلسٹس میں ایوارڈز …
کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاج محمد خان ترند
پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے اصل ایوارڈ کے حقدار یہی صحافی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جرنلسٹس میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی مؤثر کوریج نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں، مسابقتی جذبے اور کھیلوں سے وابستگی کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انڈر 21 گیمز، ضم اضلاع گیمز، آئس ہاکی، انٹر مدارس، اقلیتی، خصوصی افراد اور خواجہ سرا گیمز سمیت متعدد کامیاب ایونٹس منعقد کیے گئے ہیں، جبکہ پشاور میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ جاری ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، امجد عزیز ملک، عاصم شیراز، سرکاری حکام اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نمایاں سپورٹس جرنلسٹس میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔









