کیسکو کی نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری، سینکڑوں نادہندگان کے کنکشنز منقطع اور بھاری ریکوریاں

56
QESCO

کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جمعہ کے روز کیسکو کے تمام آپریشن سرکل میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ میں مختلف گھریلو اورکمرشل نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 46لاکھ 60ہزارروپے سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین شہرکے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے3 ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پراُتارنے کے علاوہ نادہندگان کے48گھریلواور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔اسی طرح مختلف نادہندگان سے بقایاجات کے11لاکھ 70ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈیٹکشن کی مدمیں 2لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔

اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کی جانب سے کارروائی کے دوران کوہلو شہرسے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے جبکہ اس دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 13لاکھ20ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ۔

ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ سرکل کے مختلف علاقوں میں 5بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانوں میں تحریری درخواستیں بھی ارسال کردی گئی ہے نیز مختلف گھریلواور کمرشل نادہندگان کے36کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔

خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلواور کمرشل نادہندگان کے70 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 10لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباًایک لاکھ51ہزار روپے وصول اوراس دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں 5بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانوں میں تحریری درخواستیں بھی ارسال کردی گئی۔

اس کے علاوہ سبی سرکل میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے62نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ 10بجلی چوروں کے خلاف پولیس تھانوں میں تحریر ی درخواست بھیج دئیے گئے جبکہ اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی نیز کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ65 ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔

کیسکومکران سرکل کے تحت بھی جمعہ کے روز مختلف علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران41نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 15لاکھ40ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔