کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 319 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 480 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں …

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 319 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 480 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 57 کروڑ 47 لاکھ 55ہزار 313 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 165.23 پوائنٹس کی مندی سے 22112.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 210.79 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 512.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply