کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 254.52 پوائنٹس کی کمی سے 41291.43 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 44 ارب 22 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 340 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 28 کروڑ 99 لاکھ 1 ہزار 999 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ …
کے ایس ای 100 انڈیکس 254.52 پوائنٹس کی کمی سے 41291.43 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 254.52 پوائنٹس کی کمی سے 41291.43 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 44 ارب 22 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 340 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 28 کروڑ 99 لاکھ 1 ہزار 999 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ خرید و فروخت میں 3 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 710 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 254.52 پوائنٹس کی کمی سے 41291.43 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 147.69 پوائنٹس کی مندی سے 22489.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔








