گاڑیوں کی فروخت میں 5ماہ کے دوران 33فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2025تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 851083یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 640929یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،نومبرمیں 185388یونٹس گاڑیوں کی …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2025تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 851083یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 640929یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،نومبرمیں 185388یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 185466یونٹس کے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 134403یونٹس کے مقابلہ میں 38فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں کاروں کے 55112یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38534یونٹس کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 127الیکٹرک گاڑیوںکی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 63یونٹس کے مقابلہ میں 102فیصدزیادہ ہے،اسی طرح مالی سال کے پہلے 5ماہ میں موٹرسائیکلز کے 747738یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالئی سال کی اسی مدت کے 563207یونٹس کے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے۔