گرین بیلٹس کی صفائی اور تزئین وآرائش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان

منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کی مسلسل فراہمی، صفائی اور تزئین و آرائش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کی مسلسل فراہمی، صفائی اور تزئین و آرائش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہر کی مختلف گرین بیلٹس کے دورے کے موقع پر کہا کہ ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ اس دوران انہوں نے پانی کی فراہمی، شجرکاری، صفائی اور خوبصورتی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی نے ہارٹی کلچر اور ایڈمن افسران سے ملاقات بھی کی اور ادارے کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور فیلڈ میں ڈیوٹیاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں ڈاکٹر اور ادویات کے دیرینہ مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا رہا ہے اور جلد مستقل ڈاکٹر کی تعیناتی مکمل کر لی جائے گی تاکہ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں