گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1757 کیس ،31 اموات رپورٹ ہوئیں ، سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گیں،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 757 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 37 فیصد ،

لاہور میں 49 فیصد،ملتان میں 86 فیصد اور سرگودھا میں 60 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 48 فیصد،

پشاور میں 44 فیصد،ملتان میں 44 فیصد اور سرگودھا میں 49 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 50, پنجاب میں 15 ہزار 388، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 905،

اسلام آباد میں 4 ہزار 361، بلوچستان میں 867,گلگت بلتستان میں 503 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 658 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 475 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 651 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46, بلوچستان میں 32 ہزار 861, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299,

اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 120، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 73 ہزار 210،پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81 اور سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808 مریض ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 597 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 350 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

پنجاب میں 12 ہزار 559 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 507 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 916 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 346 اموات، گلگت بلتستان میں 184 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 735 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 275 مریض زیر علاج ہیں