کراچی۔ 09 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ،
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے فہد ہارون کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 09 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وزیر مملکت / وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ،حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن اور عوامی خدمات کو موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ اور فہد ہارون نے حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اظہارکیااورپاکستان میں نئی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کے امکانات، تیاریوں اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبوں پر بھی گفتگوکی۔ملاقات میں فہد ہارون نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی، معاشی استحکام اورجدت عوامی سہولتوں کے فروغ کی ضمانت ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ اور فہد ہارون نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے موثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔








