گورنر سندھ سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

89
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 07 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک ہالینڈ تعلقات میں اضافہ کے اقدامات، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے،باہمی تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ بعد ازاں ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی، طاقتور پاکستان، راشن بیگز اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔ ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین خان نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات مثالی ہیں، خصوصا آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی