24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کیڈٹ کالج حسن ابدال بورڈ...

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کیڈٹ کالج حسن ابدال بورڈ آف گورنررز کے اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25 ستمبر ( ا ے پی پی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان کے نوجوان اعلی تحقیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی نوجوان نسل کو ملک و قوم کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے جس کےلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بورڈ آف گورنررز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال اوربورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے بغیرقوموں کی برداری میں نمایاں مقام حاصل نہیں ہوسکتا اورفروغ تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے حکومت نے تعلیم کو قومی ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح دی ہے اور ہر سطح پر بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔زہین اور باصلاحیت طلباءو طالبات کو وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں، تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں اور اساتذہ کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور دلجمعی کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71065

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں