اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر میں گھروں کی تعمیرکےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 215ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر گھروں …
گھروں کی تعمیر کےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اکتوبرکے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر میں گھروں کی تعمیرکےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 215ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبرکے اختتام پر گھروں کی تعمیرکےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 201ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر1.3فیصد کی نمو ہوئی۔
ستمبرمیں گھروں کی تعمیر اورخریداری کےلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جا ت کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں بڑھ کر215ارب روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ اکتوبرمیں بنکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9.705ٹریلین روپے جبکہ نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8.334ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔








