ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ہزار رنز کے قریب

ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

جوہانسبرگ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 61 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہاشم آملہ اب تک 116 میچز میں 48.31 کی اوسط سے 8939 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ہاشم آملہ 9 ہزار رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے۔ ان سے قبل جیک کیلس اور گریم سمتھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔