ہری پور۔ 08 جولائی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے8 کلوسے زائد چرس، 153 گرام آئس برآمدکرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کےڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بنارس خان ولد کالا خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5 کلو 480 گرام چرس برآمد کی ۔
ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اللہ دوست عرف شاکا ولد جنت گل سکنہ کیمپ نمبر 15 کو گرفتار کرکے 2 کلو 834 گرام چرس اور ثناء اللہ ولد رحیم الدین سے 153 گرام آئس برآمد کی۔پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا ۔