ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی و شربت کے کیمپ لگائے گئے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی

میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید شاہ نواز محسن شاہ بخاری نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی و شربت کے کیمپ لگائے گئے ہیں

ٹنڈومحمدخان ۔ 09 جون (اے پی پی):میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید شاہ نواز محسن شاہ بخاری نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی و شربت کے کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں اور شہریوں کو تیز گرمی میں ٹھنڈا پانی میسر ہوسکے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے رات دن کوششیں کررہی ہے، عوام کو مسائل سے نجات ہماری اولین ترجیح ہے،اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالکریم شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔