پیرس ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے رواں ہفتے دو لاکھ 22ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کے لائسنس جاری کر دیئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال تاحال گندم کے برآمدی حجم میں گزشتہ کے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کے دوران دو لاکھ 22ہزار ٹن گندم کے برآمدی لائسنس کے اجراءسے برآمد حجم 7.7ملین ٹن …
یورپی یونین نے دو لاکھ 22ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کے لائسنس جاری کردئیے
پیرس ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے رواں ہفتے دو لاکھ 22ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کے لائسنس جاری کر دیئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال تاحال گندم کے برآمدی حجم میں گزشتہ کے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کے دوران دو لاکھ 22ہزار ٹن گندم کے برآمدی لائسنس کے اجراءسے برآمد حجم 7.7ملین ٹن تک پہنچ جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 93ہزار ٹن مکئی برآمد کرنے کے لائسنس بھی جاری کر دیئے ہیں جس سے رواں سیزن کے دوران مکئی کا برآمدی حجم 8لاکھ 15ہزار ٹن ہوجائیگا۔









