یورپ کے بیشتر حصص بازاروں میںمندی کا رجحان

لندن۔ 08 نومبر (اے پی پی) یورپ کے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین بی اے ایکس 30 انڈیکس 0.1فیصد کی کمی سے 10449.52 پوائنٹس اور پیرس کا اہم ترین سی اے سی 40 انڈیکس 0.2فیصد کی کمی سے 4454.58 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم لندن سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا …

لندن۔ 08 نومبر (اے پی پی) یورپ کے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین بی اے ایکس 30 انڈیکس 0.1فیصد کی کمی سے 10449.52 پوائنٹس اور پیرس کا اہم ترین سی اے سی 40 انڈیکس 0.2فیصد کی کمی سے 4454.58 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم لندن سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس 0.1فیصد کی بہتری سے 6815.18 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply