یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کا شاہینوں کو خراج تحسین

پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

یہ نغمہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ فضائی معرکوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔

اس نغمے میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔