یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کا اتحاد کاروباری برادری اور اقتصادی ترقی کیلئےخوش آئند ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بزنس گروپ کی سینٹرل کور کمیٹی کے رکن احسن ظفر بختاوری نے یو بی جی اور بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے درمیان تاریخی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی کاروباری برادری کے لیے سنگ میل اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم موقع ہے، ایس ایم تنویر کی دوراندیش قیادت، گوہر اعجاز کی بصیرت، …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بزنس گروپ کی سینٹرل کور کمیٹی کے رکن احسن ظفر بختاوری نے یو بی جی اور بزنس مین پینل (بی ایم پی) کے درمیان تاریخی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی کاروباری برادری کے لیے سنگ میل اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم موقع ہے، ایس ایم تنویر کی دوراندیش قیادت، گوہر اعجاز کی بصیرت، حکمت عملی اور انجم نثار کی مفاہمتی صلاحیتوں نے دونوں گروپوں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

ان کی قائدانہ سوچ، تعاون اور بصیرت نے نہ صرف گروپوں کے اندر اتحاد قائم کیا بلکہ کاروباری برادری کے درمیان اعتماد، شفافیت اور باہمی احترام کو فروغ دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اتحاد سے ایف پی سی سی آئی میں فیصلہ سازی کا عمل مزید موثر، متوازن اور شفاف ہوگا جس کے اثرات نہ صرف تاجروں بلکہ ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی واضح ہوں گے۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ متحدہ کوششوں اور مشترکہ وژن سے کاروباری برادری ملک میں روزگار، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ یہ اتحاد نہ صرف پاکستان کے تاجروں کو باہمی تعاون اور مفاہمت کی اہم مثال فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی مجموعی اقتصادی سمت اور مستحکم سرمایہ کاری کے ماحول کو بھی مستحکم کرے گا۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ایس ایم تنویر، گوہر اعجاز اور انجم نثار کی انتھک محنت اور قیادت نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی میں اتحاد، اعتماد اور وقار کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ احسن ظفر بختاوری نے تینوں رہنمائوں کو دلی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید حکمت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے تاکہ پاکستان کی کاروباری کمیونٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کلیدی اور موثر کردار جاری رکھ سکے۔

مزید خبریں