14 اگست پر ہم نے ایک مرتبہ پھر اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا ہے،  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اگست پر ایک مرتبہ پھر ہم نے اتحاد اور محبت کے رنگوں کے ساتھ قوم کو متحد کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر موجود پارلیمنٹ عوام کی امنگوں، آرزوئوں اور تمنائوں کا مرکز ہے جس کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ ”عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان”۔