چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جیت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے۔ امید ہے ٹیم اگلے میچوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔