12واں ورلڈ کپ، انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا کر 27 برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر چھٹی فتح کے ساتھ ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، انگلینڈ نے 27 برس بعد ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1992ءمیں منعقدہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی، انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 305 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو نے ڈٹ کر کیویز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جیسن روئے 60 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 45 اوورز میں 186 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ووکس اور آرچر نے اوپنرز کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، لیتھم 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبو نہ کر سکے، جونی بیئرسٹو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔