سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان

کولمبو۔ 10 اگست (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پہلے میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا بھی دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دلروون پریرا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 اگست سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز ، چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، کوسل جانتھ پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، اوشادا فرننڈو، لکشن سنداکن اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔