پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کےلئے20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

لاہور۔15 اگست(اے پی پی ) پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑیوں کو پری سیزن کیمپ میں شرکت کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ، کھلاڑی 19 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔ 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد قومی کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک این سے اے میں جاری کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی عدم موجودگی میں سابق کپتان مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کے ساتھ مل کر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ پروگرام ترتریب دیں گے۔