رگبی ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کا مایوس کن آغاز، پہلے پول میچ میں ہی شکست کا سامنا

ٹوکیو۔ 27 ستمبر (اے پی پی)انگلینڈ کی ٹیم نے رگبی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں امریکا کو بآسانی شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی ۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے پول سی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلینڈ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔ پول سی کے میچ میں انگلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برطانوی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو بآسانی 45-7 سے ہرا دیا۔ یہ برطانوی ٹیم کی میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے اور انگلینڈ کی ٹیم اس کامیابی کے بعد پول سی میں دس پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے پول میچ میں ٹونگا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔