کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سائکلنگ فیڈریشن نے کراچی سے پشاور تک 1860 کلومیٹر 17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کا اعلان کردیا۔ ریس 25 مارچ 2017ء سے 5 اپریل 2017ءتک منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 6 سال کے تعطل کے بعد 17 ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس منعقد کی جاری ہے۔ اعلامیہ …
17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس 25 مارچ سے شروع ہوگی
کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سائکلنگ فیڈریشن نے کراچی سے پشاور تک 1860 کلومیٹر 17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کا اعلان کردیا۔ ریس 25 مارچ 2017ء سے 5 اپریل 2017ءتک منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 6 سال کے تعطل کے بعد 17 ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس منعقد کی جاری ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریس کراچی سے حیدر آباد، نوابشاہ، نوشہروفروز، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، لاہور، گجرات اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ دوران ریس دو دن رحیم یار خان اور لاہور میں ایک ایک دن کا ریسٹ ہوگا۔ ایشیاءکی اس طویل ترین سائیکل ریس میں جرمنی، ایران، افغانستان، ازبکستان، چین اور کوریا کے سائیکلسٹوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔









