باکسر محمد وسیم کا وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک استقبال باکسر محمد وسیم کا وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)پاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم پروفیشنل فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دبئی میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں انہوں نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو شکست دی۔ فاتح باکسر محمد وسیم اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ وہ فائٹ جیتنے پر بے حد خوش ہیں، جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے، انہوں نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پر تپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، محمد وسیم نے پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان بھی کیا۔ وسیم نے بتایا کہ وہ ایک ہفتہ پاکستان میں قیام کے بعد ایک مختصر تربیتی کیمپ کے لئے اسپین جارہے ہیں۔ “اسپین کے بعد انگلینڈ میں اپنے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کروں گا۔