19ویں ایشین گیمز، خواتین کبڈی ایونٹ کا فائنل بھارت اور تائیوان کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا

19ویں ایشین گیمز، خواتین کبڈی ایونٹ کا فائنل بھارت اور تائیوان کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا

ہینگزو۔6اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں کبڈی کے خواتین کے ایونٹ کا19 فائنل بھارت اور تائیوان کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بھارت، تائیوان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔گروپ بی میں ایران، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔