لندن ۔ 29 اپریل (اے پی پی) عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان رہا۔لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی خریداری کیلئے معاہدے 0.8 فیصد کے اضافے کے بعد 4942ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔قبل ازیں بدھ کو قیمتیں 4873ڈالر تک گر گئی تھیں۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی مستقبل میں خریداری کے معاہدے5746 ڈالر فی ٹن میں طے پائے اورقیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔