میڈرڈ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز فرنچ اوپن کی تیاریوں کے سلسلے میں میں میڈرڈ اوپن میں جلوہ گر ہوں گی۔ 21 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والی سرینا ولیمز رواں سال کوئی ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکیں۔ انہیں آسٹریلین اوپن، انڈین ویلز اور میامی اوپن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ میڈرڈ اوپن میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں رواں سال کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم وہ آئندہ ایونٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔